ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

میانمار اور بنکاک میں زلزلے کے جھٹکے :26افراد ہلاک

میانمار میں 7.7اور6.4 کے 2 زلزلے جن کی گہرائی 16 کلومیٹر بتائی گئی ہے

28 March 2025

ویب ڈیسک:میانمار اور بنکاک میں زلزلے کے  جھٹکے محسو س کیے گئے ،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.7اور6.4محسوس کی گئی، جس کے نتیجے میں 26افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق میانمار میں 7.7اور6.4 کے 2 زلزلے جن کی گہرائی 16 کلومیٹر بتائی گئی ہے ، بنکاک اور میانمار میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ زلزلوں کے باعث بنکاک میں بلند و بالا عمارت ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی، 43افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے،ریسکیو کا کام تیزی سے جاری ہے۔

حالات کی سنگینی کے باعث وزیراعظم نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے، زلزلے کے جھٹکے 1 منٹ تک محسوس کیے گئے، شہری  گھروں، دفاتر اور شاپنگ مالز سے باہر نکل آئے، ہر طرف افراتفری مچ گئی۔

شہر میں دیگر کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہچا، زلزلے کی گہرائی 16 کلو میٹر اور مرکز میانمار کا شمال مغربی علاقہ تھا۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق، میانمار میں پہلا زلزلہ آنے کے صرف 12 منٹ بعد ایک اور زلزلہ آیا،دوسرا زلزلہ 6.4 شدت کا تھا، جو کہ پہلے زلزلے سے کم شدت کا تھا جس کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسرا زلزلہ ساگائنگ سے 18 کلومیٹر (11.1 میل) جنوب میں آیا، تعمیراتی عمارت منہدم ہونے کے بعد درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔

تھائی حکام کے مطابق، میانمار میں  آنیوالے  زلزلے کے نتیجے میں بنکاک میں ایک غیر مکمل 30 منزلہ عمارت منہدم ہوگئی جس میں 43 تعمیراتی کارکن لاپتہ ہیں۔

چین میں ایک کے بعد ایک زلزلے، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 95 ہوگئی،عمارت میں 50 افراد موجود تھے جو چاتچک پارک کے قریب واقع تھی، جو کہ میانمار کے زلزلے کے مرکز سے سیکڑوں میل دور ہے،7افراد عمارت سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے، جبکہ 43 افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ 

rn
>