ایک نیوز:پہلے ون ڈے میں پاکستان کوپانچواں بالر نہ کھیلنا مہنگا پڑ گیا،50سکور پرتین کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ نےپاکستان کوجیت کیلئے 345رنز کاہدف دے دیا۔
کیویز کی جانب سےمارک چیپ مین نے132 ،ڈیریل مچل نے76 او رمحمد عباس نے52رنز بنائے، پاکستانی بالرز کی جانب سے عرفان خان نے 3 عاکف جاوید اورحارث رؤف نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نےنیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کربولنگ کافیصلہ کیا تھا،امام الحق نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے ون ڈے کیلئے دستیاب نہیں ہیں،امام الحق کوپریکٹس سیشن کے دوران پاؤں پرچوٹ لگی تھی۔
طیب طاہر،محمد عرفان خان،نسیم شاہ،عاکف جاوید،حارث رؤف اورمحمد علی فائنل الیون کاحصہ ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کاڈیبیو ہوا،عاکف جاوید کوہیڈ کوچ عاقب جاوید جبکہ محمد رضوان نے محمد علی کوڈیبیو کیپ دی۔
rn