ایک نیوز:کینیڈین وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کینیڈا اورامریکا کے درمیان تجارتی تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے،کینیڈین وزیراعظم مارک کار نے نےامریکا پرجوابی ٹیرف لگانے کاعندیہ دیا ہے۔
مارک کارنے کا کہنا ہے کہ کسی صورت امریکا کے سامنے نہیں جھکیں گے،واشنگٹن کے ساتھ پرانے تجارتی تعلقات کاخاتمہ ہوچکا ہے۔
ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمدی گاڑیوں اورپرزوں پر25فیصدٹیکس عائد کرنے کااعلان کیاتھا۔
دوسری جانب امریکی صدر اورکینیڈین وزیراعظم کے درمیان رابطہ ہوا ہے،ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے آنے والے انتخابات کے فوراً بعد ملاقات کریں گے،مارک کارنی سے بات انتہائی نیتجہ خیز تھی،بہت سی چیزوں پر متفق ہیں،کال سے قبل کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے امریکا کے ساتھ اتحاد ختم کرنے کااعلان کیا تھا۔