ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

سنٹرل ایشین والی بال لیگ29مئی سےپاکستان میں منعقد ہوگی :چوہدری یعقوب

سنٹرل ایشین والی بال لیگ29مئی سےپاکستان میں منعقد ہوگی :چوہدری یعقوب

29 March 2025

ایک نیوز:(چودھری اشرف) نیشنل سنئیر مینز والی بال چیمپئن شپ کا میلہ چار اپریل سے واہ کینٹ میں سجے گا جبکہ پاکستان میں ہونے والی سنٹرل ایشین والی بال لیگ میں بھارتی ٹیم نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ واہ کینٹ میں ہونے والی قومی والی بال چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے پندرہ ٹیمیں ان ایکشن ہونگی جبکہ جونیئر والی بال ٹیم 21جولائی سے3اگست تک ازبکستان میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

چوہدری یعقوب نے بتایا کہ سنٹرل ایشین والی بال لیگ29مئی سے 4ون تک پاکستان میں منعقد ہوگی جس میں بھارت سمیت آٹھ ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کی ہے،روس کی انڈر 19والی بال ٹیم جون کے آخر میں دو طرفہ سیریز کھیلنے کےلئے دورہ پاکستان کرے گی۔

چیئرین والی بال فیڈریشن کے مطابق سنئیر و جونیئر ٹیموں کے لیے تین غیر ملکی کوچز کی خدمات کرلی ہیں۔ 

آرمی، واپڈا سمیت ایونٹ میں شریک چودہ ٹیموں کو چار گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے، فائنل دس اپریل کو ہوگا، غیر ملکی کوچ ریحان محمدی کی خدمات حاصل کی گئی پیں،چیمپیئن شپ کے بہترین پرفارمرز کو قومی سکواڈ کے لیے سلیکٹ کریں گے۔

 

rn
>