ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

وزیر اعلیٰ پنجاب کا عید پر عوام سے زیادہ کرایہ وصولی پر کریک ڈاؤن کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب کا عید پر عوام سے زیادہ کرایہ وصولی پر کریک ڈاؤن کا حکم

29 March 2025

ایک نیوز:عید پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے عید پرمقررہ سے زیادہ کرایہ وصولی پر کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنےعید پرزائد کرائے وصول کرنے پرسخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعلیٰ مریم نوازنےتمام اضلاع میں مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کا حکم بھی دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنرز کو زائدکرایوں کی وصولی روکنے کے لئے کڑی مانیٹرنگ کا حکم ،وزیراعلیٰ کی تمام بس سٹینڈز پر کرایہ نامے نمایاں آویزاں کرنے کی ہدایت،تمام بس سٹینڈز پر صفائی ستھرائی کا حکم بس سٹینڈز کی انتظار گاہوں پر بیٹھنے کے مناسب انتظام اور پنکھے کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت ،عوام کو ریلیف دینے کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ اوردیگر متعلقہ حکام کو فیلڈ میں چیکنگ ڈیوٹی کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر گھر کو لوٹنے والے غریب مسافروں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی،ہر بس سٹینڈز پر کرائے نامے نمایاں آویزاں کرکے عملدرآمد یقینی بنایا جائے،مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔ 

 

rn
>