ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پہلا ون ڈے:نیوزی لینڈ فاتح،پاکستان کو 73رنز سے شکست

پہلا ون ڈے:نیوزی لینڈ فاتح،پاکستان کو 73رنز سے شکست

29 March 2025

ایک نیوز:نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 73رنز سے شکست دیدی۔

قومی ٹیم 345رنز کے تعاقب میں 271رنز پر ڈھیر ہو گئی، پاکستان کیجانب سے بابر اعظم ٹاپ سکورر رہے انہوں نے 78رنز بنائے جبکہ کپتان سلمان علی آغانے 58رنز بنائے اور محمدرضوان 30 رنزبنا کر آئوٹ ہوئے۔

قبل پہلے ون ڈے میں پاکستان کوپانچواں بالر نہ کھیلنا مہنگا پڑ گیا،50سکور پر3کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ نےپاکستان کوجیت کیلئے 345رنز کاہدف دیا تھا۔

 کیویز کی جانب سےمارک چیپ مین نے132 ،ڈیریل مچل نے76 او رمحمد عباس نے52رنز بنائے، پاکستانی بالرز کی جانب سے عرفان خان نے 3 عاکف جاوید اورحارث رؤف نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نےنیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کربولنگ کافیصلہ کیا تھا،امام الحق نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے ون ڈے کیلئے دستیاب نہیں ہیں، امام الحق کوپریکٹس سیشن کے دوران پاؤں پرچوٹ لگی تھی۔

 طیب طاہر،محمد عرفان خان،نسیم شاہ،عاکف جاوید،حارث رؤف اورمحمد علی فائنل الیون کاحصہ ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کاڈیبیو ہوا،عاکف جاوید کوہیڈ کوچ عاقب جاوید جبکہ محمد رضوان نے محمد علی کوڈیبیو کیپ دی۔

rn
>