ایک نیوز: پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ لاکھانی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں نےحملہ کیا ہے ، سرچ آپریشن کے دوران3 دہشت گردوں کی ہلاکت جبکہ بڑی تعداد میں دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
پنجاب پولیس نےڈیرہ غازی خان میں گذشتہ رات سرحدی چوکی لاکھانی پر20سے25خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا تھا،پنجاب پولیس ،سی ٹی ڈی، دیگر اداروں نے آج صبح ایریا کارڈن آف کر کے سرچ آپریشن کیا۔
سرچ آپریشن کے دوران دیگر2دہشتگردوں کے اعضامختلف مقامات سے ملے،دہشتگردوں کے فرار کے راستوں پر مختلف مقامات پر بڑی مقدار میں خون پایا گیا، پولیس کمانڈوز نے حکومت پنجاب کے فراہم کردہ جدید ہتھیاروں سے دہشتگردوں کے سروں کے درست نشانے لیے۔
پنجاب پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پردشتگرد اپنے جوتے، دیگر سامان چھوڑ کر بھاگے،آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس ملکی سلامتی کے دشمن خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے، پنجاب پولیس الرٹ ہے، خوارجی دہشتگردوں کو پنجاب میں ہرگز داخل نہیں ہونے دیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےڈیرہ غازی خان میں لاکھانی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر پولیس کو شاباش دی،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس نے ایک بار پھر جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا،فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو خراج تحسین تحسین کرتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے،پنجاب پولیس نے انتہائی پروفیشنل انداز میں خوارجی دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے والی پولیس کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں،پنجاب پولیس کے بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہے۔
rn