ایک نیوز:سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔
مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے بڑے اجتماع ہوں گے جہاں 20لاکھ کے قریب افراد شرکت کر یں گے،عمان ،انڈونیشیا اور برونائی میں عیدالفطر کل پیر کو منائی جائے گی جبکہ برطانیہ میں بعض آج اور بعض پیر کو عید منائیں گے۔
مسجد الحرام میں عید کی نماز سعودی وقت کےمطابق ساڑھے 6 بجے ہوگی، امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نماز عید کاخطبہ اورامامت کرائی ،مسجد نبویﷺ میں ساڑھے 6 بجے امام شیخ عبداللہ عید کی نماز پڑھائی۔
خادم حرمین شریفن شاہ سلمان نے عید الفطر کےموقع پرملت اسلامیہ کومبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کاشکر ہے رمضان میں لاکھوں زائرین کی خدمت کاموقع ملا۔
سعودی میڈیاکے مطابق شاہ سلمان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نےآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ٹیلی فون کیا، محمد بن سلمان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ، سعو د ی ولی عہد نےجنرل عاصم منیر کی والدہ کیلئےدعائے مغفرت بھی کی۔
اسکے علاوہ امریکا اور کینیڈا میں طے شدہ مسلم کیلنڈر پر عمل کرنے والے آج عید منائیں گے، چاند دیکھ کر رویت ہلال پر عمل کرنے والی مساجد اور تنظیمیں چاند کی شہادتوں کے بعد فیصلوں کا اعلان کریں گی۔
rn