ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پاکستانی سینماؤں میں عیدالفطر پر کونسی فلمیں لگنے جارہی ہیں؟

پاکستانی سینماؤں میں عیدالفطر پر کونسی فلمیں لگنے جارہی ہیں؟

30 March 2025

ویب ڈیسک:پاکستانی سینماؤں میں عیدالفطر کے موقع پر 5نئی فلمیں ریلیز ہونے جارہی ہیں،عید کے موقع پرنئی فلموں کے ساتھ ساتھ پرانی فلموں کو بھی ریلیز کیا جائے گا۔

ریلز ہونیوالی فلموں میں مارشل آرٹسٹ،کبیر،قلفی،لمبی جدائی اور عشق لاہور شامل ہیں۔

مارشل آرٹسٹ کی سٹوری ایک ایسے ایم ایم اے فائیٹر کی معلوم ہوتی ہے جو دنیا کا بیسٹ فائیٹر بننا چاہتا ہے لیکن اس سفر میں اسے بہت سے چیلنجز لا سامنا بھی ہے،یہ فلم انگریزی زبان میں ہے جو دنیا بھر میں 4اپریل جبکہ اردو زبان کے ساتھ پاکستان میں عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی۔

کبیر میں شاید آپ اتنا کچھ وسیع تو نہ دیکھ سکیں البتہ پرانی بالی وڈ ایکشن فلمز کی وائبز آپ کو ضرور ملیں گی،

یہ کہانی ہے گینگسٹر کبیر کی جسے ایک عام سی لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے۔

قلفی ٹریلر سے ہنٹ مل چکا ہے کہ شہروز سبزواری فلم میں ہیکر کے ساتھ چور کا کیریکٹر کررہے ہیں، ٹریلر کی فیل لائٹر ہے شاید فلم میں کامیڈی زیادہ ہو کیونکہ اسے لائٹر فلم کہا جارہا ہے۔

لمبی جدائی 90کی دہائی میں بننے والی پرانی لالی وڈ فلموں کی دنیا میں لے جائے گی، فلم میں گانے اور ایکشن سیکوئنسز بھی پرانے انداز میں فلمائے گئے ہیں ۔

عشق لاہور ویسے تو یہ ٹریلر بھی پرانی لالی وڈ فلموں کی یاد دلا رہا ہے لیکن شاید کہانی کچھ مختلف ہو، سٹوری لائن مافیا ورلڈ کے ہاتھوں مشکلات اٹھانے والے کپل کی ہے۔

ان فلموں کے ساتھ 2023 میں ریلیز ہونے والی اینتھلوجی فلم ’تیری میری کہانیاں‘ بھی اس سال عید الفطر پر ریلیز کی جارہی ہے۔

 

>