ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے

نماز عید کے روح پرور اجتماعات میں امت مسلمہ، ملکی سلامتی اور امن کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں

31 March 2025

ویب ڈیسک:ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی  جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں نماز عیدالفطر کے ہزاروں بڑے اور چھوٹے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی، نماز عید کے روح پرور اجتماعات میں امت مسلمہ، ملکی سلامتی اور امن کیلئے  خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اسلام آباد کی فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد، کراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید کا مرکزی اجتماع ہوا، نماز کی ادائیگی کے بعد مسلمانوں نے گلے مل کر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دیں۔

میٹھی عید پر شیر خُرمے، کھیر، مٹھائیوں، کیک اور دیگر لوازمات سے مہمانوں کی تواضع بھی کی جائے گئی۔

rn
>