ایک نیوز: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں دو شفٹوں کام کریں گی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق 1450 بس سٹینڈز فوڈ پوائنٹس، 1620 ریسٹورنٹ، 771سویٹس یونٹ، 1573 سویٹس اینڈ بیکری پوائنٹس، 565 موٹروے سروس ایریا، 1400 فاسٹ فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی، 1472 کو 2کروڑ 95لاکھ 39ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔
24یونٹس بند، جعلسازی پر ایک مقدمہ درج کروایا گیا، 1100 کلو مٹھائی کیکس، 1100 لٹر ناقص آئل، 692 کلو سے زائد تیار اشیاء، 890 لٹر کولڈ ڈرنکس تلف کی گئی،13ہزار 300 ٹوٹے انڈے، 350 کلو ایکسپائر اشیاء، 90کلو ممنوعہ رنگ اور سینکڑوں کلو دیگر اشیاء تلف کی گئیں۔
rn