ایک نیوز: کراچی شہر و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت4.7 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں 75 کلومیٹر دور تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 19 کلو میٹر تھی،زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر آگئے۔
زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
rn
rn