ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

آرمی چیف کی جنوبی وزیرستان اورڈی آئی خان میں جوانوں کیساتھ عید

آرمی چیف نےجوانوں کوعیدالفطرکی مبارکباددی

31 March 2025

ایک نیوز:  آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نےنمازعیدالفطرمغربی بارڈرپرجوانوں کیساتھ اداکی  ہے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر )  کے مطابق آرمی چیف کی آمدپرکورکمانڈرپشاورنے  انکا استقبال کیا، آرمی چیف نےنمازعیدالفطرمغربی بارڈرپرجوانوں کیساتھ اداکی، نمازعیدمیں پاکستان کےاستحکام اورترقی کیلئےدعائیں  کی گئیں  ، آرمی چیف نےجوانوں کوعیدالفطرکی مبارکباددی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قوم کیلئےجوانوں کےعزم اورمثالی خدمات کوسراہا، آرمی چیف نےکےپی میں مسلح افواج اورقانون نافذکرنےوالےاداروں کی کارکردگی کوبھی سراہا ۔ 

 آئی ایس پی آر کے  مطابق آرمی  چیف  جنرل عاصم منیر  جوانوں سے خطاب میں کہا کہ  بلاشبہ آپ پورےعزم اوربہادری سےمادروطن کادفاع کررہےہیں، آپ کی وطن کیلئےخدمت منہ بولتاثبوت ہے، شہداکی بےپناہ قربانیوں کےنتیجےمیں کامیابیاں ممکن ہوئیں ہیں۔ 

rn
>