ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

سلمان خان کی فلم سکندر باکس آفس پر چھانے میں ناکام ہوگئی

فلم گزشتہ روز سنیما گھروں کی زینت بنی لیکن باکس آفس پر دھوم مچانے میں ناکام رہی

31 March 2025

ویب ڈیسک:بھارتی اداکار سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’سکندر‘ باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں ناکام ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپر اسٹار  اداکار  سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم ’سکندر‘ کی ریلیز کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار اور فلم گزشتہ روز سنیما گھروں کی زینت بنی لیکن باکس آفس پر  دھوم مچانے میں ناکام رہی۔ 

تجزیہ کاروں اور فلمسازوں کی توقعات کے برعکس سکندر نے ریلیز کے پہلے دن صرف 26 کروڑ کا بزنس کرسکی جو کافی مایوس کن ثابت ہوا۔

بالی ووڈ فلموں کے تجزیہ کار ترن آدرش نے ’سکندر‘ کو صرف دو اسٹارز دیے تھے جبکہ کومل ناہاٹا نے کہا تھا کہ ’فلم کو نقصان پہلے ہی ہوچکا تھا جب یہ آن لائن لیک ہوگئی۔

فلم کے ہندری ورژن کی اوسط نشست 23.47 فیصد رہی جو کہ فلم کی زبردست تشہیر کے باوجود غیرمعمولی طور پر کم ہے۔

اگرچہ سکندر کو عید کے خاص موقع پر سلمان خان کے بڑے تحفے کے طور پر پیش کیا گیا تھا لیکن یہ فلم حالیہ ریلیز ہونے والی دیگر فلموں کے مقابلے میں کمزور ثابت ہوئی۔

>