ایک نیوز:نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم نے عید الفطر کی نماز ہملٹن میں ادا کی،اس موقع پر کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو بھی مبارک باد دی،فینز نے قومی ٹیم کے پلیئرز کیساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
کرکٹرزکاکہنا تھا کہ اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں، خود بھی عید منائیں اور دوسروں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں،
قومی ٹیم آج دوپہر دو بجے سیڈن پارک میں ٹریننگ کریگی ،پاکستان نیوزی لینڈ کا دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائیگا،پاکستانی ٹیم پہلے ون ڈے میں کیویز سے شکست کھا چکی ہے جبکہ ٹی 20سیریز میں بھی قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پرا تھا۔
rn