ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

امریکی حملےکی صورت میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری کرسکتے ہیں: علی لاریجانی

امریکی حملےکی صورت میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری کرسکتے ہیں: علی لاریجانی

01 April 2025

ایک نیوز:مشیر ایرانی سپریم لیڈر علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ امریکی حملےکی صورت میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری کرسکتے ہیں۔

مشیرایرانی سپریم لیڈر نے امریکی صدر اور امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملے کوایرانی جوہری پروگرام میں خلل ڈالنے سے روکنے کے اقدامات کیے ہیں،ایرانی مسلح افواج کسی بھی امریکی جارحیت کاسامناکرنےکےلیے پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ا مریکی ارادوں کوجانچنے کےلیے بالواسطہ مذاکرات کی تجویزپیش کی ہے، امریکا اقتصادی مفادات کو برقرار رکھناچاہتاہے تودھمکی آمیز بیانات سے گریز کرے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایک بار پھر حوثیوں اورایران کودھمکی دی ہے،ٹرمپ نے کہا تھا کہ حوثیوں نے بحری جہازوں پرحملے بند نہ کیے توحقیقی دردکاسامناکرنا پڑے گا،نیوی گیشن کی آزادی تک حوثیوں پر حملے جاری رہیں گے،ابھی شروعات ہے ، حوثیوں اوران کے حامی ایران کوحقیقی درددیناباقی ہے۔

دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت ہمیشہ ہی امریکا اوراسکے اتحادیوں کی مخالف رہی ہے،ایران حماس اورحوثیوں سمیت دیگر گروہوں کی مددکرتارہا ہے، اگرایرانی حکومت نےجوہری پروگرام پر ڈیل نہ کی تو دیگر آپشن موجود ہیں

rn
>