ایک نیوز:وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ٹیلی فون کیا اور عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم نے گورنر کو اپنی جانب سے خیبرپختونخوا کے عوام کو بھی عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی، وزیرا عظم نے گورنر خیبرپختونخوا اور صوبہ کے عوام کیلئے عیدالفطر کے پرمسرت تہوار پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور اپنی اور خیبرپختونخوا کے عوام کیجانب سے عیدالفطر کی مبارکباد بھی پیش کی ، فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام وفاق کے ساتھ ملکر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے پرعزم ہیں۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو بھی ٹیلی فون کیا اور عیدالفطر کی مبارکبا د دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
گورنر سندھ نے بھی وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی، صوبہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے،گفتگو کے دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔
rn