ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

قومی سکواڈ ماونٹ مونگا نوئی پہنچ گیا ،تیسرامیچ 5اپریل کو ہوگا

قومی سکواڈ ماونٹ مونگا نوئی پہنچ گیا ،تیسرامیچ 5اپریل کو ہوگا

03 April 2025

ایک نیوز(چودھری اشرف)پاکستان ٹیم کادورہ نیوزی لینڈ جاری ہے،قومی سکواڈ ہملٹن سے ماونٹ مونگا نوئی پہنچ گیا ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کل مقامی وقت کے مطابق2بجے پریکٹس کرے گی ،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ 5 اپریل کو ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹی 20کے بعد ون ڈے سیریز بھی ہار گئی تھی، سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان کیویز ٹیم نے 84 رنز سے کامیابی اپنے نام کی،کیویز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر 292 رنز سکور کیےجس میں مچل ہائے 99 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے تھے۔

 پاکستان کیجانب سے باؤلنگ میں سفیان مقیم اور وسیم جونیئر نے 2،2جبکہ حارث رؤف، عاکف جاوید اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

نیوزی لینڈ کے 293رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی32سکور پر 5قیمتی وکٹیں گر گئیں، کپتان محمد رضوان 5، نائب کپتان 9، بابر اعظم 1، امام الحق 3 اور عبداللہ شفیق 1 کے سکور پر آؤٹ  ہوگئے، فہیم اشرف نے سب سے زیادہ 73 رنز بنائے، نسیم شاہ نے دو مرتبہ بیٹنگ کی اور 51 رنز سکور کیے، سفیان مقیم اور طیب طاہر نے 13،13رنز کی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کے بین سیئر نے 5، جیکب ڈفی نے 3، ناتھن سمتھ اور او روکی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
rn​

rn
>