ایک نیوز:عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب کے طورپر منصب سنبھال لیا ۔
عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کواپنی اسناد پیش کردیں ،عاصم افتخار احمد فرانس اورموناکو میں پاکستانی سفیر کے طور پرخدمات انجام دے چکے ہیں ،عاصم افتخار احمد اقوام متحدہ کی تعلیمی ،سائنسی اورثقافتی تنظیم کےمستقل مندوب بھی رہ چکے ہیں۔
عاصم افتخار 2012،2004اور2013 میں سلامتی کونسل میں پاکستانی وفدکےرکن رہ چکے ہیں۔
rn