ایک نیوز:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عید کے بعد کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 152 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،مارکیٹ 1لاکھ17ہزار 958 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔
خیال رہے کہ عید سے قبل گزشتہ ہفتےکرنسی مارکیٹ میں استحکام رہا تھا،انٹربینک میں ڈالر 6پیسے سستا ہوا ،انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 16 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر281روپے 85 پیسے پر بند ہوا۔
گزشتہ ہفتے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی ،ہنڈرڈانڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 147 پوائنٹس کی نئی بلندی کو چھو گیاتھا،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 2270 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1 لاکھ 17 ہزار 806 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔