ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئےمیچ آفیشلز کا اعلان

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئےمیچ آفیشلز کا اعلان

03 April 2025

ایک نیوز:آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کوالیفائر کیلئےمیچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

پینل میں 10 امپائرز اور 3 میچ ریفریز شامل ہیں، ٹورنامنٹ پاکستان میں منعقد ہوگا،پاکستان کے فیصل خان آفریدی اور سلیمہ امتیاز امپائرنگ پینل میں ملک کی نمائندگی کرینگے ،زِمبابوے کی پہلی خاتون امپائر سارہ ڈمبانےوانا بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں ۔

بنگلہ دیش سے دو امپائرز کو منتخب کیا گیا ہے، جن میں مسعود الرحمٰن مُکُل اور شاتیرا جاکر جَیسی شامل ہیں۔

 دیگر امپائرز میں ڈونووان کوچ (آسٹریلیا)، بابس گکوما (جنوبی افریقہ)، کینڈیس لا بورڈے (ویسٹ انڈیز)، دیدونو ڈی سلوا (سری لنکا) اور شون ہیگ (نیوزی لینڈ) شامل ہیں۔

 میچ ریفریز میں علی نقوی (پاکستان)، شاندرے فرٹز(جنوبی افریقہ) اور ٹرُوڈی اینڈرسن (نیوزی 

لینڈ) شامل ہیں۔

rn
>