ایک نیوز:یونان کے جزیرے متلینی کے نزدیک مہاجرین کی کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے۔
اس حادثے میں 31سے زائد تارکین وطن ڈوب گئے ہیں،ایتھنز یونان سے نمائندے رفاقت حسین کے مطابق آج صبح یونان کے جزیرے میتلئنی کے قریب تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ ہوا،حادثہ سکالہ سکیمناس کے سمندری علاقے میں پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق کشتی پر31تارکین وطن سوار تھے جو سمندر میں ڈوب گئے ،6تارکین وطن ڈوب کر جاںبحق ہوگئےجن کی میتوں کو ریسکیو ٹیموں نے باہر نکال لیا گیا،باقی تارکین وطن سمندر میں ڈوب کر لاپتہ ہیں۔
یونانی کوسٹ گارڈز نے سمندر میں لاپتہ تارکین وطن کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کردیا ہے، آ پر یشن میں تین جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر حصہ لے رہا ہے جیسے جیسے وقت گزرتا جارہا ہے، تارکین وطن کی بچ جانے کی امید کم ہوتی جارہی ہے ۔
تارکین وطن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے تارکین وطن ترکی سے یونان جارہے تھے ، تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ خراب موسم اور تیز سمندری ہوا کی وجہ سے پیش آیا۔
rn