ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

والڈ سٹی اتھارٹی کے زیراہتمام میلہ بہاراں لگانے کی تیاریاں

والڈ سٹی اتھارٹی کے زیراہتمام میلہ بہاراں لگانے کی تیاریاں

03 April 2025

ایک نیوز:والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے زیر اہتمام میلہ بہاراں میلہ 4سے 6اپریل تک سجے گا ، تاریخی شاہی گزرگاہ پر ہونیوالے "میلہ بہاراں" پر فری انٹری ہو گی۔

فیملیز کے لئے مخصوص میلہ شام 6 بجے سے رات 11 بجے کے درمیان سجا کرے گا ،شاہی گزرگاہ پر موسم بہار پریڈ جمعہ اور ہفتہ کو شام 6:00 بجے ہو گی ،کوچہ حسین شاہ مین فن فنکار لوک موسیقی کا مظاہرہ کریں گے ۔

مقامی دستکاریوں اور پرفارمنس کی نمائش گلی سرجن سنگھ، ،سبیل والی گلی میں لگے گی ،مسجد وزیر خان چوک میں میلہ بہاراں کی مناسبت سے مینا بازار کی رونقیں لگیں گے ،فیسٹیول میں مختلف پرفارمنسز، ورکشا پس اور نمائشیں بھی پیش کی جائیں گی۔

 ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری کا کہنا ہے کہ میلہ بہاراں میں پنجابی بولیاں، پتلی تماشا، لائیو میوزک اور داستان گوئی کے پروگرامز بھی منعقد ہوں گے،میلہ بہاراں کو منعقد کرنے کا مقصد لاہور کے تاریخی ورثے اور میلوں کی گمشدہ ثقافت کو زندہ کرنا ہے ،،میلہ بہاراں سے عوام کو تفریح کے بھرپور مواقع ملیں گے ۔

rn
>