ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

وزیراعظم نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی کردی

وزیراعظم نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی کردی

03 April 2025

ایک نیوز:وزیر اعظم شہباز شریف کابجلی کی قیمت میں بڑی کمی کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم بجلی کی قیمت فی یونٹ 7روپے 41پیسےکمی کررہے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی کردی ،گھریلوصارفین کیلئے بجلی 7رو پے 41پیسے یونٹ کمی کااعلان کیا جبکہ صنعتی صارفین کیلئے 7روپے 59پیسے یونٹ کمی کااعلان کیا ہے ۔

تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ نئی صبح کا سورج طلوع ہواچاہتاہے،ٹیکس محاصل میں 35فیصد اضافے کاہدف ہے ،پائیدار ترقی کیلئے اپنے محاصل میں اضافہ ضروری ہے،زرعی شعبے میں ترقی کی بہت استعدادموجودہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ غیرمتزلزل عزم کے ساتھ ترقی کی منزل حاصل کریں گے،تما م شعبوں کی ترقی میں مہنگی بجلی ایک رکاوٹ ہے،ترقیاتی عمل آگے بڑھانے کیلئے بجلی قیمتوں میں کمی ناگزیرہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پرخطر راستے پر چیلنجز کا محنت سے مقابلہ کیا،حکومت سنبھالی تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا،عدم استحکام عروج پر تھا،آئی ایم ایف بات کرنے کو تیار نہ تھا،کمزورمعیشت اور دیوالیہ ہونے کا خطرہ منڈلا رہا تھاجس کا ہم نے مقابلہ کیا،پاکستان کو ڈیفالٹ پر لانے والے خوشی سے مرے جا رہے تھے۔

rn

rn

rn
>