ایک نیوز:آئی ایم ایف وفد بجٹ کی تیاری کیلئے جمعہ سے پاکستان کا دورہ کریگا۔
آئی ایم ایف کا وفد مالی سال 2025-26کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں 4 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔
وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ بشمول ٹیکس ریونیو اقدامات، اخراجات پر کنٹرول اور دیگر ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔
آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کئے جانے کا امکان ہے جبکہ بجٹ کو حتمی شکل دینے کےلیے آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ حکام سے مل کر تجاویز تیار کرے گی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی کردی ہے گھریلوصارفین کیلئے بجلی 7رو پے 41پیسے یونٹ کمی کااعلان کیا جبکہ صنعتی صارفین کیلئے 7روپے 59پیسے یونٹ کمی کااعلان کیا ہے ۔
rn