ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کا ورچوئل اجلاس منعقد ہوا ،جس میں تمام نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں اس بات پر اتفاق پایا کہ اگلی 2سالہ مدت کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن رضا نقوی اے سی سی کے صدر ہوں گے۔
ایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس میں ممبران نے محسن نقوی کے نام کی منظوری دی گئی، تاہم ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ان کی تقرری کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔
rn