ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

مختلف یونٹس کے استعمال پر بجلی کی قیمت کیا ہوگی؟

100یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے قیمت میں 6 روپے 14 پیسے کمی ہو گی

03 April 2025

ویب ڈیسک: مختلف یونٹس کے استعمال پر  بجلی کی قیمت  کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔  

 100یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے قیمت میں 6 روپے 14 پیسے کمی ہو گی،100 یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت 8 روپے 52 پیسے مقرر کی گئی ہے، 6 روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کا اطلاق 74 لاکھ 62 ہزار 890 صارفین پر ہوگا۔

 

101 سے 200 یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فی یونٹ 6 روپے 14 پیسے کمی ہوگی، کمی کا اطلاق 1 کروڑ 2 لاکھ 57 ہزار سے زائد پروٹیکٹڈ صارفین پر ہوگا،101 سے 200 یونٹ کے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فی یونٹ 11 روپے 51 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

 

300یونٹ کے نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 24 پیسے کمی ہوگی، 7 روپے 24 پیسے کمی کا اطلاق ایک کروڑ ایک لاکھ 23 ہزار بجلی صارفین پر ہوگا، 300 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت 34 روپے 3 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

 

300 یونٹ سے زائد کے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 7 روپے 24 پیسے سستی ہوگی،300 یونٹ سے اوپر کے 52 لاکھ 22 ہزار بجلی صارفین پر اس کمی کا اطلاق ہوگا، 300 یونٹ سے زائد کے صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت 48 روپے 46 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

 

دستاویز کے مطابق  3 کروڑ 49 لاکھ 94 ہزار گھریلو صارفین کیلئے فی یونٹ 6 روپے 71 پیسے کمی کردی گئی ہے،گھریلو صارفین کیلئے بجلی  کے فی یونٹ کی نئی قیمت 31 روپے 61 پیسے مقرر  کی گئی ہے۔

 

دستاویز کے مطابق   کمرشل صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت 8 روپے 58 پیسے کی کمی کر دی گئی، کمرشل صارفین کیلئے بجلی کے فی یونٹ کی نئی قیمت 62 روپے 47 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

 

دستاویز کے مطابق  صنعتی صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 69 پیسے کمی کر دی گئی، صنعتی صارفین کیلئے بجلی کی نئی قیمت 40 روپے 51 پیسے فی یونٹ مقرر ہو گی، جبکہ  زرعی صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 7 روپے 18 پیسے کمی کی گئی ، زرعی صارفین کیلئے فی یونٹ نئی قیمت 34 روپے 58 پیسے مقرر کر دی گئی۔

rn

rn
>