ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ،پاکستان ویسٹ انڈیز کو 5وکٹوں سے شکست

پاکستان نے مطلوبہ ہدف 46.1 اوورز میں 192 رنز بنا کر میچ جیت لیا

07 April 2025

 ایک نیوز:ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے دوسرے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 188رنز بنائے ، شبیکا 68، جینا گلاسکو 41 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہیں۔

سعدیہ اقبال نے 3، نشرہ سندھو نے جبکہ فاطمہ ثنا، ڈیانا بیگ اور رامین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف 46.1 اوورز میں 192 رنز بنا کر میچ جیت لیا ، منیبہ علی 87 ،نتالیہ پرویز 53 ، گل فیروزہ نے 28 رنز بنا کر پاکستان کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

>