ایک نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا پر عائد 34فیصد جوابی ٹیرف واپس نہ لینے پر چین کو خبر دارکردیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ اگر بیجنگ نے امریکہ پر عائد کیے گئے 34 فیصد جوابی ٹیرف واپس نہ لیے تو وہ کل سے چین پر مزید ٹیرف عائد کر دیں گے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کے لیے یہ اضافی ٹیرف 50 فیصد تک ہوں گے۔
یاد رہے کہ چین نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ امریکہ کی جانب سے 9 اپریل سے چینی اشیاء پر 34 فیصد محصولات لگانے کے فیصلے کے جواب میں واشنگٹن پر یہ جوابی ٹیرف نافذ کرے گا۔