ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

سہ ملکی بابا گرونانک انٹرنیشنل کبڈی کپ ،پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

شاہینوں نے سوماؤں سے 26 کے مقابلے 37 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی

17 April 2025

ایک نیوز:پاکستان ایگلز نے روائتی حریف انڈین ٹائیگرز اور لائینز آف تبریز ایران کو شکست دیکر سہ ملکی بابا گرو نانک انٹرنیشنل کبڈی کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق واپڈا اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں کبڈی کپ کے دوسرے روز پاکستان ایگلز اور روایتی حریف انڈین ٹائیگرز کے درمیان زور کا جوڑ پڑا، پاکستانی شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کو دبوچ لیا اور 26 کے مقابلے میں 37 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی، جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان ایگلز نے لائینز آف تبریز ایران کو 30 کے مقابلے میں 46 پوائنٹس سے پچھاڑ کر فائنل میں جگہ بنالی۔

اس موقع پر کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا سرور نے کہا کہ کپ کا انعقاد کرکے دنیا کو پیغام دے دیا کہ پاکستان امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم ہے۔

خیال رہے کہ  پاکستان ایگلز اور روائتی حریف انڈین ٹائیگرز کے درمیان فائنل جمعے کی سہ پہر کھیلا جائے گا۔

>