ایک نیوز:گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے آؤٹ ڈور بند کرنے کے اعلان کے بعدلاہور کے مختلف ہسپتالوں میں کہیں آؤٹ بند کہیں کھلے ہیں ۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب نے پنجاب کے ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند جناح ہسپتال ، جنرل ہسپتال ، چلڈرن ہسپتال کی اوپی ایز3گھنٹے کے لئے بند ، اوپی ڈی بند ہونے مریض خوار ہوگئے۔
محکمہ صحت بے بس ،گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کا وزیر اعلی ہاؤس کے باہر دھرنا بھی جاری ہے،نجکاری کے خلاف دھرنا جاری رہے گا ۔
پولیس کی جانب سے واٹر کینن کے ذریعے پر امن مظاہرین پر پانی برسایا گیا ، گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب حکومت جو بھی ایکشن دے گی اس کا ر ایکشن دیں گے ۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے میں شامل گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج پرپولیس نے تشدد کیا،گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کی ہدایت پر نشتر ہسپتال ملتان میں آؤٹ ڈور میں مکمل ہڑتال ہے ۔
ڈاکٹرز، نرسز، ایپکا اور پیرامیڈیکل سٹاف نے احتجاجاً کام چھوڑ دیا ،دور دراز سے آئے مریضوں کا برا حال ہے،نشتر ہسپتال کی تمام طبی تنظیموں نے مل کر احتجاج کررہی ہیں ،ہم جلالپور سے آئے ہیں نہ سٹی سکین ہورہا ہے نہ دوائی مل رہی ہے،حکومت اور انتظامیہ اپنے معاملات حل کریں ،مریض شدید پریشان ہیں۔