ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

امریکی ٹیرف اورتیل کی قیمتوں میں کمی ،سعودی وخلیجی سٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی

گزشتہ روز سعودی سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 800پوائنٹ کی کمی سے 11 ہزار 200پوائنٹس پربند ہوا

07 April 2025
stock market, saudi arab, uae

ایک نیوز:امریکی ٹیرف اورتیل کی قیمتوں میں کمی سے سعودی عرب اورخلیجی سٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی کا سامنا ہے۔

گزشتہ روز سعودی سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 800پوائنٹ کی کمی سے 11 ہزار 200پوائنٹس پربند ہوا، سعودی سٹاک مارکیٹ کےکاروباری حجم میں500 ارب ریال کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سعودی آئل کمپنی آرامکو کی مارکیٹ ویلیو میں340 ارب ریال سے زیادہ کی کمی ہوئی،یوٹیلیٹی سیکٹر، بینکاری، ٹیلی کمیونیکیشن اورتوانائی کے شعبے میں7فیصد تک گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین کاامریکی درآمدات پرار بوں ڈالر ٹیرف لگانے کافیصلہ

کویت کاانڈیکس 6.6فیصد نیچے آیا،قطرکی سٹاک مارکیٹ 4.2 فیصد کمی کے ساتھ بند ہوئی،عمان کی مسقط مارکیٹ میں2.6 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی ،خلیجی مارکیٹوں میں 2020 کے بعد سب سےزیادہ مندی ریکارڈ کی گئی۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیرف لگانے کاسلسلہ یکم فروری سے شروع کیا ،یکم فروری کو کینیڈا،میکسیکو پر25فیصد اورچین پر10 فیصد ٹیرف لگایا، 4فروری کوکینیڈااورمیکسیکو پر محصولات روک دیا گیا۔

 9فرروی کوامریکا میں درآمد تمام اسٹیل اورایلومینیم پر25فیصد ٹیکس کااعلان کیا،4مارچ کوچینی اشیا پر مزید10فیصدٹیرف لگایا،26مارچ کوٹرمپ نے تمام کاروں پر25فیصد ٹیرف کااعلان کیا، 2 ا پر یل کوامریکا نے تمام درآمدات پر10 فیصد اور50 تک باہمی ٹیرف کااعلان کیا۔

>