ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

عثمان خالد بٹ کب شادی کریں گے؟

میں شادی نہیں کر رہا کیونکہ میں اس کیلئے کوئی کوشش ہی نہیں کر رہا

08 April 2025

ویب ڈیسک:اداکار عثمان خالد بٹ نے شادی سے متعلق  افواہوں  پر  جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی زندگیوں پر توجہ دیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارعثمان خالد بٹ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی ، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر تفصیلی  طور پر بات چیت کی۔

دوران شو ایک بار پھر   اداکار  کی شادی کے موضوع پر گفتگو ہوئی، اس بار عثمان خالد بٹ  نے نہایت دو ٹوک اور سنجیدہ انداز میں جواب دیا کہ میں شادی نہیں کر رہا کیونکہ میں اس کیلئے  کوئی کوشش ہی نہیں کر رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک روایتی سماجی تقاضوں سے ہٹ کر جینے والا انسان ہوں اور صرف معاشرے کو خوش کرنے کیلئے  شادی نہیں کروں گا۔

عثمان خالد بٹ نے انٹرنیٹ پر مسلسل شادی سے متعلق سوالات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں تھک چکا ہوں کہ لوگ ہر وقت میری شادی کے بارے میں پوچھتے ہیں، انہیں اپنی زندگیوں پر توجہ دینی  چاہئے  ، نہ کہ میری ذاتی زندگی میں دخل اندازی کرنی چاہئے۔

اداکار  کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے سراہا  گیا ،جبکہ بہت سے لوگوں نے ان کے اس مؤقف کو خود مختاری اور ذاتی زندگی کے احترام سے متعلق قابلِ تعریف قرار دیا ہے۔

>