ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کیجانب سےٹیم کیلئےعشائیہ اور گالف کھیلنےکا اہتمام 

عشائیے  میں غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت پوری ٹیم اور مینجمنٹ نے شرکت کی

20 April 2025
پسل،لاھہرع قالاندعرس،تعام،دیننعر،گہلف

ایک نیوز(چودھری اشرف)لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے ملتان میں سکواڈ کے لیے عشائیہ اور گالف کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔
لاہور قلندرز نے گزشتہ رات ملتان کے ایک مقامی ہوٹل میں پُرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا، عشائیے  میں غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت پوری ٹیم اور مینجمنٹ نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل ٹین :ٹم سائفرٹ کا شائقین کی کم حاضری پر مایوسی کا اظہار 

 انتظامیہ لاہور قلندرزنے کہا کہ یہ تقریب ٹیم کے مصروف کرکٹ شیڈول کے دوران ایک خوشگوار وقفے کے طور پر رکھی گئی تھی، سرگر میو ں کا مقصد تمام اراکین کو تفریح اور آرام کا موقع میسر کرنا تھا ،عشائیے کے بعد کھلاڑیوں نے قریبی گالف رینج کا رخ کیا۔
 انتظامیہ لاہور قلندرزکا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے گالف کی سرگرمی سے خوب لطف اٹھایا،یہ تفریحی سرگرمیاں ٹیم کی آپس کی مضبوط ہم آہنگی اور کھیل کے ساتھ ساتھ آرام کے توازن کو برقرار رکھنے کے عزم کی عکاس تھی۔

 

>