ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

بابا گرونانک کبڈی کپ: انڈیا اورایران کی ٹیمیں وطن واپس پہنچ گئیں

کھلاڑیوں نے لاہور میں کبڈی کا شاندار کھیل پیش کرکے پاکستان میں کبڈی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا

20 April 2025
kabadi,inida,pakistan,iran

 ایک نیوز(چودھری اشرف)سرسبزبابا گرونانک انٹرنیشنل کبڈی کپ میں شرکت کے بعد انڈیا اورایران کی ٹیمیں اپنے وطن واپس پہنچ گئیں۔
 سیکرٹری پاکستان کبڈی فیڈریشن رانا محمد سرور کے مطابق مہمان کھلاڑیوں نے لاہور میں کبڈی کا شاندار کھیل پیش کرکے پاکستان میں کبڈی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، کھلاڑیوں نے لاہوری کھانوں کی بہت تعریف کی۔
انہوں نےمختلف بازاروں میں شاپنگ بھی کی، وہ روانگی سے پہلے پاکستانی عوام کی طرف سے ملنے والے پیار پر بہت خوش نظر آئے،انڈین اور ایرانی کھلاڑیوں کی بحفاطت وطن واپسی اس بات کا ایک اور ثبوت ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک اور یہاں کے لوگ مہمان نواز اور سپورٹس لورز ہیں۔
 سرسبز بابا گرونانک انٹرنیشنل کبڈی کپ کی کامیابی کا تمام تر سہرا صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن چودھری شافع حسین کو جاتاہےجنہوں نے کھلاڑیوں کے ویزوں ، رہائش، سکیورٹی اور دوسرے تمام انتظامات کو یقین بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
 ایک اور انٹرنیشنل ایونٹ ملک میں کرانےپر چودھری شافع حسین مبارکباد کےمستحق ہیں، ہم پنجاب پولیس، سپورٹس بورڈ پنجاب،واپڈا حکام سمیت ان تمام اداروں کے بھی مشکور ہیں جن کےتعاون کی وجہ سے یہ ایونٹ شاندار انداز میں ممکن ہوسکا۔ 
رانا سرور کا یہ بھی کہناہے کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن نے  اب ان کی قیادت میں ورلڈکپ بھی کرانے کا پلان بنایاہے، کینیڈا کپ کے لیے بھی بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے بھرپور تیاری کی جائے گی، پاکستان میں کبڈی کے مزید ایونٹس بھی کراے جائیں گے۔

>