ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102رنز سے شکست دے دی

244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی 141رنز پر ڈھیر ہوگئی

15 April 2025

ویب ڈیسک: پی ایس ایل  سیزن 10کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو  102 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈکےکپتان شاداب خان نے پشاور زلمی کیخلاف  ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان نے 106 رنز کی اننگ کھیلی، انہوں نے 49 گیندوں پر سنچری مکمل کی جس میں 13 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، جبکہ کولن منرو 40 اور سلمان آغا 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے جوزف اور حسین طلعت نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی 141رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پوری ٹیم 19 ویں اوور میں مکمل آؤٹ ہوگئی۔

پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث 87 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،اور کوئی بیٹر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔

کپتان بابر اعظم ایک رن بناسکے، صائم ایوب نے 6 رنز بنائے،جبکہ حسین طلعت نے 13 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسلام آبادیونائیٹڈ کے عماد وسیم نے 3، شاداب خان اور بین ڈوارشئیس نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ  تھا، اسلام آباد یونائیٹڈ کے اب 4 پوائنٹس ہوگئے ہیں جبکہ پشاور زلمی جیت کی منتظر ہے۔

یاد رہے کہ پشاور زلمی کو پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست ہوئی تھی۔

>