ایک نیوز:قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کا اسلام آبادمیں انعقاد کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب میں شرکت کی،وزیراعظم شہبازشریف نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا آغاز کیا ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے،حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے،حکمت عملی اور مشترکہ کوششوں سے ملک سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے ، انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے والدین تعاون کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،تمام طبقات پولیو موذی وائرس کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں،ڈبلیو ایچ او اور گیٹس فاؤنڈیشن سمیت دیگر شراکت داروں کی غیرمتزل حمایت کا شکریہ،عالمی شراکت داروں کے تعاون کے بغیر پولیو کے موذی وائرس کا خاتمہ ممکن نہیں۔