ایک نیوز: پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں لاہور اور کراچی کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا مقابلہ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا ، مقابلے کے لیے تیار شائقین کرکٹ بھی بے قرار ،جبکہ کراچی کنگز کے فینز میچ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ رات 8بجے کھیلا جائے گا ، پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے مقابلے میں کراچی کنگز کا پلڑا بھاری ہے، کراچی اور لاہور اب تک 19 مرتبہ مدمقابل آچکے ہیں، جبکہ کراچی کی ٹیم کو 13 میچز میں فتحیاب ہو چکی ہےاور لاہور قلندرزکو چھ میچز میں کامیابی ملی ہے۔