ویب ڈیسک:بالی وڈ کے مشہورمعروف ڈائریکٹر اور فلم پروڈیوسر کرن جوہر نےحال ہی میں اپنا کافی وزن کم کیا ہے جس پر ان کے مداح حیران ہیں اور سوشل میڈیا پر ان سے وزن میں کمی کا پوچھ رہے ہیں ۔
کرن جوہر کے وزن میں آئی اچانک کمی کے بعد مداح تشویش میں مبتلا تھے ،وزن میں کمی بارے کرن جوہر نے وزن میں کمی کیلئے دوا کے استعمال کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنی فٹنس کا راز بھی بتا دیا ہے۔
بالی وڈ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم ہوا تھا کہ مجھے اپنےخون لیول میں درستگی کی ضرورت ہے، اگرچہ اس کیلئے میں اب بھی ادویات استعمال کررہا ہوںلیکن میرے وزن میں کمی کی بنیادی وجہ ایک سخت ڈائٹ پلان ہے جس کی وجہ سے میں دن میں صرف ایک مرتبہ کھانا کھاتا ہوں۔
کرن نے کہا کہ میرے وزن میں آئی کمی کا مقصد اچھی صحت کا حصول ہے جو کہ صحت مند طریقوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے حاصل کیاگیا ہے،اس ڈائٹ پلان کے ساتھ میں تیراکی اور پیڈل بال کو بھی اپنی روٹین کا حصہ بنایا۔
گفتگو میں انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ صحت مند غذا اور ایکسرسائز کے ذریعے خود کو بہتر رکھنے کی کوشش کریں۔