ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

اسحاق ڈارکی  افغان نائب وزیراعظم ملا عبدالسلام حنفی سے ملاقات

ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے تجارتی سامان کی نقل و حمل میں تیزی آ سکتی ہے

19 April 2025

ایک نیوز:ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی افغانستان کے عبوری وزیراعظم برائے انتظامی امور ملا عبدالسلام حنفی سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دوران ملاقات  پاک افغان نائب وزرائے اعظم  نے  باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،امن و سلامتی اور عوامی رابطوں سمیت اہم امور  تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاک افغان نائب وزرائے اعظم نے دو طرفہ تجارت،ٹرانزٹ اور اقتصادی تعاون کو دنوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لیے فروغ دینے کا عزم کا اظہارکیا،اورعلاقائی معاشی ترقی سے بھرپور مستفید ہونے کے لیے روابط برقرار رکھنے کا پر اتفاق کیا۔

دوسری جانب افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار  کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان سے تجارت کے فروغ کے لئے بات چیت ہوئی، تجارتی سامان کی نقل و حمل کے لئے تبادلہ خیال ہوا۔

انہوں نے کہا کہ  ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے تجارتی سامان کی نقل و حمل میں تیزی آ سکتی ہے،ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا،تجارتی سامان کی نقل و حمل کے لئے اب 2 کمپنیاں شامل کر دی ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ ضروری ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ طورخم بارڈر پر آئی ٹی سسٹم کو جلد فعال کیا جائے گا، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں اضافہ ضروری ہے،افغان شہریوں کو باعزت طریقے سے واپس بھجوایا جا رہا ہے،افغان شہریوں کی واپسی کے عمل میں کوئی شکایت ہوئی تو فوری ایکشن لیا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا افغان شہریوں کی فراخ دلی سے میزبانی کی،افغان شہریوں کو اپنے اثاثہ جات واپس لے جانے کی اجازت ہے، بہترین میزبانی پر افغان قیادت کا شکر گزار ہوں۔

>