ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

اسلام آباد میں " غزہ مارچ" کا انعقاد ،ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون سیل کر دیا

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خاردار تاریں بچھا دی گئی ہیں

20 April 2025
march,red zone,seal,police

ایک نیوز:اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رکھتے ہوئے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے آج اسلام آباد میں " غزہ مارچ" کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے،اس حوالے سے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خاردار تاریں بچھا دی گئی ہیں جبکہ سیکیورٹی بیریئرز بھی لگا دیے گئے ہیں، انتظامیہ نے سیکیورٹی اقدامات کو سخت کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کینالز کا معاملہ،شہباز شریف کی رانا ثنا اللہ کوپیپلز پارٹی سے بات کرنیکی ہدایت

پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، چیکنگ پوائنٹس پر گشت بڑھا دیا گیا ہے اور داخلی راستوں پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔
وفاقی حکومت نے مارچ کے شرکا سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے،ریڈ زون اور توسیع شدہ ریڈ زون سیل کر دیا گیا۔ 
پیس فل اسمبلی اور پبلک ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے،احتجاج کرنے یا اکسانے والوں کو فوری گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ریڈ زون میں اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی۔    

>