ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

شہدا ،غازی ہمارا فخر ،انکا احترام ہرپاکستانی کیلئے مقدس ہے:آرمی چیف

جو ا نو ں کوستارہ امتیازملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازاگیا

17 April 2025
army cheif,asim munir,ispr,pak army

ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے جی ایچ کیومیں تقسیم اعزازات تقریب میں شرکت کی۔
آرمی چیف نےجوانوں ، افسران کوانکی خدمات کےاعتراف میں اعزازات سےنوازا، افسران، جو ا نو ں کوستارہ امتیازملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازاگیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں،شہدا کا احترام ہرپاکستانی کیلئے مقدس ہے،آج کا امن اورآزادی ان شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے،آرمی چیف نے شہدا کے خاندانوں کے عزم اور قربانیوں کا بھی اعتراف کیا ۔
آرمی چیف نے کہاکہ پاک فوج ،قانون نافذ کرنیوالےاداروں کابےلوث عزم قابل تعریف ہے، آرمی چیف نےانسداد دہشتگردی کارروائیوں میں پاک فوج ،قانو ن نافذ کرنیوالے اداروں کوسراہا۔

دوسری جانب پاک فوج کے اعزازات تقسیم کرنے کی تقریبات کا پشاور، لاہور اور کراچی میں انعقاد کیا گیا۔
پشاور میں دو جے سی اوز اور47جوانوں کو تمغۂ بسالت سے نوازا گیا، پشاور میں 4افسران کو ستارۂ امتیاز اور11کو تمغۂ امتیاز دیا گیا ،لاہور میں تین جے سی اوز اور24جوانوں کو تمغۂ بسالت دیا گیا ،لاہور میں 28 افسران کو ستارۂ امتیاز اور 72 کو تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا۔
 کراچی میں 10 افسران کو ستارۂ امتیاز4کو تمغۂ امتیاز اور16جوانوں کو تمغۂ بسالت ملا ،تمام تقاریب میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ،شہداء کے اعزازات لواحقین نے وصول کیےپاک فوج کی قومی سلامتی کیلئے قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
پشاور میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری تقسیم اعزازات تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،لاہور میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے اعزازات تقسیم کیے،کراچی میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر تقریب تقسیم اعزازات کے مہمان خصوصی تھے۔    

>