ایک نیوز(چودھری اشرف)آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے ۔
پہلے میچ میں بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی ،دن دو بجے پاکستان اور تھائی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان سپر لیگ 10،آج آرام کا دن،کل کراچی اور کوئٹہ مد مقابل آئینگی
آئی سی سی وومنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں مجموعی طور پر15میچز کھیلے جائیں گے ،بنگلہ دیش اور پاکستان کی ویمنز ٹیمیں چھ چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلے اور دوسرے نمبر پر موجودہیں۔
ٹورنامنٹ میں پہلی دو پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں رواں سال بھارت میں ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی ،بنگلہ دیش اور پاکستان ویمنز ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی مضبوط امیدوارہیں۔