ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

امریکامیں1000سے زائد بین الاقوامی طلبا کےویزے منسوخ ،وجہ کیا بنی؟

اب تک تقریباً 1500 طلبا کے ویزے منسوخ کیے ہیں

19 April 2025
america,students,visa,universities

ایک نیوز:ٹرمپ انتظامیہ نے1000 سے زائد بین الاقوامی طلبا کےویزے منسوخ کردیئے ۔
طلبا کاتعلق 130 امریکی کالجز اوریونیورسٹیوں سے ہے، 40امریکی ریاستوں کے کالجوں اور یو نیو ر سٹیوں نے طلبا کے ویزے ختم ہونے کی تصدیق کردی ۔
امریکی یونیورسٹیزکا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنےاقدامات کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔
خلیجی میڈیا کی رپورٹ کا کہنا ہے کہ اب تک تقریباً 1500 طلبا کے ویزے منسوخ کیے ہیں جس میں  زیادہ تر وہ طلبا شامل ہیں جنہوں نے فلسطین کے حامی مظاہروں میں شرکت کی۔
ایک رپورٹ کا کہنا ہے کہ ایسے لوگوں کے بھی ویزے منسوخ ہوئے ہیں جو فلسطین میں لوگوں سے را بطے میں تھےیاجنہوں نے سوشل میڈیا پر غزہ کی حمایت کی،امریکی حکومت کا الزام ہےکہ ان طلبا نےکیمپس میں یہود دشمنی اور حماس کی حمایت کی۔
امیگریشن لائرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ امریکی امیگریشن کے ڈیٹابیس سیوس سے 4700 طلبا کو ہٹایا گیا،دوسری جانب امریکی ہائیر ایجوکیشن کے مطابق 17اپریل تک1489طلبا ویزوں سے محروم ہوئے، امریکا بھر کی 240 یونیورسٹیوں اور کالجوں میں طلبا کے ویزے منسوخ کیے گئے ہیں۔

>