ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے  

زلزلے کے دوران کئی علاقوں میں گھروں، دفاتر اور عمارتوں کی دیواریں لرز گئیں

19 April 2025
earth quick,lahore,islamabad,

ایک نیوز:لاہور،فیصل آباد، اسلام آباد اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئےجسکے باعث شہری خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔
لاہور،فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
 زلزلے کے دوران کئی علاقوں میں گھروں، دفاتر اور عمارتوں کی دیواریں لرز گئیں جبکہ لوگ خوف کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئےتاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
پشاور،چترال،شیخوپورہ،میرپور، آزاد کشمیر اور اس کے گردنواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، میرپور ڈڈیال چکسواری کوٹلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،میرپور آزاد کشمیر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

 زلزلہ پیما مرکزکے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈکی گئی،زلزلہ کی گہرائی 94 کلو میٹر زیر زمین تھی،زلزلہ کا مین مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا، زلزلہ پیما مرکز زلزلے کے جھٹکے 11.47 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کو زلزلے بارے ابتدائی رپورٹس موصول ہو گئیں،لاہور ،راولپنڈی،گجرات فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے،زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے ،پی ڈی ایم اے کے پراونشل کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 الرٹ ہیں۔ 

 

>