ایک نیوز: ترجمان پی سی بی عامر میر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ میں پہلی بار چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پر پورے ملک میں ٹیلنٹ ہنٹ کرنے جا رہے ہیں۔
عامر میر نے کہا کہ سکولوں، کالجوں میں اچھے کرکٹرز کو تلاش کر کے پی سی بی کوچز انہیں ٹریننگ دئینگے، اسکا مقصد چھوٹی عمر ہی سے ٹیلنٹ کو تلاش کر کے ان کی فزیکل اور ٹیکنیکل گروپنگ کرنا ہے، کھلاڑیوں کی رجسٹریشن اگلے ماہ شروع کریں گے۔
سمیر سید نے کہا کہ سکول اور کالجز کی رجسٹریشن کے بعد ستمبر میں ایک ٹورنامنٹ کرائیں گے، اس ٹورنامنٹ کے تمام اخراجات پی سی بی برداشت کرے گی سیمی فائنل اور فائنل ٹیلی کاسٹ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے ہمارے پاس انڈر15، انڈر 17، انڈر19کا اچھا ٹیلنٹ سامنے آ جائے گا ،ہمیں مستقبل میں ایج گروپ کی ٹیمیں بنانے میں آسانی ہو گی جس سے بہتر کھلاڑی میسر آ سکیں گے۔