ایک نیوز:نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے کوارٹر فائنلز آج اتوار اور کل پیر کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔
اتوار کو کھیلے جانے والے پہلے کوارٹر فائنل میں لاہور وائٹس کا مقابلہ ایبٹ آباد سے ہوگا، دوسرا کوارٹر فائنل دفاعی چیمپئن کراچی وائٹس اور ملتان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پیر کل کے روز تیسرا کوارٹر فائنل فیصل آباد اور پشاور کے درمیان کھیلا جائے گا، پشاور کے صاحبزادہ فرحان ٹورنامنٹ میں دو سنچریوں اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 414 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
چوتھے کوارٹر فائنل میں شعیب ملک کی سیالکوٹ کی ٹیم حسین طلعت کی لاہور بلوز کے مد مقابل ہوگی، سیالکوٹ کے حسن علی ابتک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ9 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔