ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

کسان اتحاد کاعید کے بعد ملک گیر احتجاج کرنیکااعلان

کسان اتحاد کاعید کے بعد ملک گیر احتجاج کرنیکااعلان

29 March 2025

ایک نیوز:کسان اتحاد نےعید کے بعد ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے، کسان اتحاد کے چیرمین خالد حسین باٹھ کی کسانوں کے بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ شو گر مالکان نے کسانوں کو رقم ادا نہیں کی ۔
چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ بد ترین ظلم ہو رہا ہے ،شو گر ملز کے رقم کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے عیدمنانے کے لئے پیسے نہیں ،شو گر ملز کے رقم نہ دینے کی وجہ سے کسان عید کی خوشیوں میں شریک نہیں ہو سکتا ،کسان اپنے بچے فروخت کرنے پر مجبور ہیں ،عوام کسانوں کے بچے خرید لیں ۔
چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کا کہنا تھا کہ کسانوں کو ادائیگی نہ ہوئی تو عید کے بعد اپنے بچوں کے ساتھ ملک گیر احتجاج کریں گے ،موٹروے اور ٹرین سروس بندکریں گے ،شو گر ملز مالکان اپنے ایجنٹوں کے ذریعہ ظلم کر رہے ہیں ،شو گر ملز مالکان ٹیکس نہیں دیتے ،کسانوں سے سستا گنا خرید کر چینی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چینی کا نرخ 115 روپے سے زائد نہیں ہو نا چاہیے ، کسانوں سے گندم نہیں خریدی جا رہی۔
 

>