ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پاکستان ٹیم جولائی میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

پاکستان ٹیم جولائی میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

30 March 2025

ایک نیوز:پاکستان ٹیم جولائی میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق  پاک بنگلہ دیش بورڈز کے درمیان معاملات طے پا گئے، ٹی20میچز20,22سے 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے ، اس قبل بنگلہ دیش ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی ، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے ۔

 اس سےقبل تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز شیڈول تھی، ٹی20ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کے باعث شیڈول اور فارمیٹ تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ابھی پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے جہاں قومی ٹیم کیویز سے ٹی20سیریز تو ہار گئی ہے جبکہ ون ڈے سیریز جیتنے کی کوشش کر رہی ہے اور پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ سے اپنا پہلا ون ڈے ہار چکی ہے۔

>