ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے کل ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے کل ہوگا

01 April 2025

 ایک نیوز: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے کل ہملٹن میں کھیلا جائیگا۔

 قومی سکواڈ میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے،پہلے ون ڈے میں 73 رنز سے شکست کھانے والی پاکستان ٹیم میں کل پھر میدان میں اترے گی، قومی شاہینوں نے دوسرے ون ڈے کے لیے بھرپور پریکٹس سیشن بھی کیا جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باولنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس کی ڈرلز کیں ۔

پاکستان ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشن ہمیشہ سے مشکل ہوتی ہیں، اگلے دونوں میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرینگے ، کیویز ٹیم نے سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے رکھی ہے۔

گزشتہ میچ میں فاتح ٹیم کے مارک چیمپمین نے شاندار سنچری سکور کی تھی ، عثمان خان انجری کے باعث دوسرے ون ڈے سے باہر ہو گئے ہیں، قومی سکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

 

>